شیرا کوٹ اور ساندہ میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق، 3زخمی 

  شیرا کوٹ اور ساندہ میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق، 3زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں فائرنگ کے دو واقعات میں 2افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق شیرا کوٹ میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل جبکہ بھتیجی سمیت 2 افراد کو زخمی کر دیا۔پولیس اہلکار اعجاز کا اپنے بھائی نعیم کے ساتھ جائیداد کا تنازع چلا آ رہا تھا گزشتہ روز نعیم اپنے ساتھی کے ہمراہ اعجاز کے گھر داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اعجاز گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق جبکہ اس کی بیٹی عروج اور ملازم حمزہ زخمی ہوگئے۔ پولیس نے دو افراد علی اور فیصل کو حراست میں لے کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔دوسرے واقعہ میں ساندہ کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے عدالت پیشی پر آیا 45سالہ شخص جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق بند روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب موٹرسایکل سواروں نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 45سالہ ساجد موقع پر جاں بحق اور 48 سالہ ذکائاللہ کو زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان ہوائی فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔دونوں کار سوار افراد سادھوکی کی رہائشی تھے اور عدالت پیشی کے بعد واپس جا رہے تھے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ملزمان کی شناخت کے لیے سیف سٹی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے 
لاہور فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -