جوہر ٹاؤن لاہور میں ایزوٹ ٹیکنالوجی کے نئے دفتر کا افتتاح

  جوہر ٹاؤن لاہور میں ایزوٹ ٹیکنالوجی کے نئے دفتر کا افتتاح

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) جوہر ٹاؤن لاہور میں ایزوٹ ٹیکنالوجی کے نئے دفتر کا افتتاح، جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم، چیئرمین ہوپ پنجاب خرم ثقلین نے فیتہ کاٹا،چیف ایگزیکٹو ایزوٹ محمد آفتاب نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور کہا جدید دور کے تقاضوں کے مطابق میں نے کمپنی کی بنیاد  2015؁ء میں رکھی بڑا مشکل دور گزرا کئی دفعہ ہمت باری اللہ کی توفیق سے آگے بڑھتے رہے آج اللہ نے مجھے میرے خواب کی تعبیر دے دی ہے اور میرے ساتھ میری ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے دن رات میرا ساتھ دیا 2018؁ ء میں ہم نے ٹیکنالوجی اپلیکشن لانچ کیا جس میں ہمیں کامیابی ملی۔ چیف ایگزیکٹو آفتاب احمد نے مہمان خصوصی مولانا فضل الرحیم اور چیئرمین ہوپ خرم ثقلین کا شکریہ ادا کیا جن کے مبارک ہاتھوں سے میرے دفتر کا افتتاح کیا اس موقع پر مولانا فضل الرحیم نے نئے دفتر کے افتتاح پر ٹیم کو مبارک باد دی اور قرآن پاک کی آخری 10سورتوں اور 20قرآن پاک کا تحفہ دیااور کامیابی کے لیے دعا کروائی، محمد صداقت، مولانا زبیر احمد، اسامہ علی خان نے بھی خطاب کیا اخر میں مہمانوں کے لیے کھانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔  

افتتاح

مزید :

صفحہ آخر -