وزیر اطلاعات نے میڈیا سٹریٹجی  کمیٹی تحلیل کردی، نوٹیفکیشن جاری 

  وزیر اطلاعات نے میڈیا سٹریٹجی  کمیٹی تحلیل کردی، نوٹیفکیشن جاری 

  

لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوان نے میڈیا سٹریٹجی کمیٹی تحلیل کر دی جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔مشیران، فوکل پرسنز اور کوارڈی نیٹرز کوبھی تحلیل کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پنجاب کی کارکردگی کو اجاگر کرنے اور اپوزیشن کے پراپیگنڈے کو کاؤنٹر کرنے کیلئے صوبائی وزراء،اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں پر مشتمل سٹریٹیجی کمیٹی تشکیل دے رکھی تھی جسے اب تحلیل کر دیا گیا ہے۔

 کمیٹی تحلیل

مزید :

صفحہ آخر -