گولڈن لیک گوادر 400فٹ چوڑی کہان ایو نیو کے دونوں اطراف فرنٹ پر واقع: میجر رفیق حسرت

        گولڈن لیک گوادر 400فٹ چوڑی کہان ایو نیو کے دونوں اطراف فرنٹ پر واقع: ...

  

 لاہور (رپورٹ، میاں اشفاق انجم) گولڈن لیک گوادر ہاؤسنگ سکیم کی لانچنگ اور ڈویلپمنٹ ورکس کے آغاز کی رنگا رنگ تقریب گولڈن لیک گوادر کی سائٹ گوادر پر منعقد ہونیوالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین گولڈن لیک گوادر میجر محمد رفیق حسرت نے کہا ویسٹ بے (پدی زر) کے وسط میں ہے۔ گولڈن لیک گوادر 400فٹ چوڑی کہان ایونیو کے دونوں اطراف فرنٹ پر واقع ہے انہوں نے کہا ہم اہل پاکستان کے لیے انمول تحفہ لے کر آئے ہیں۔ گولڈن لیک گوادر رہائش اور کاروبار دونوں کے لیے مو زوں ترین ہے انہوں نے کہا گولڈن لیک گوادر پاکستان کی واحد سکیم ہے جو گوادر کے نئے ماسٹر پلان میں دئیے گئے پہلے سب سے بڑے تفریحی مرکزی (تھیم پارک گالف کورس اور پولو گراؤنڈ) کے وسط میں واقع ہے انہوں نے کہا گولڈن لیک ہاؤسنگ سکیم سمندر کے قریب ترین مگر سمندر کے منفی اثرات سے دور اور محفوظ ہے میرین ڈرائیو سے صرف 500میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ ہمارے سکیم پاکستان کے پہلے بزنس ڈسڑکٹ (ڈاؤن ٹاؤن) سے صرف 5منٹ کے فاصلے پر واقع ہے میرین ہائی رائز کمپلکس سے صرف 2منٹ کے فاصلے پر واقع ہے ہائی رائز بزنس سنٹر سے صرف ایک منٹ کے فاصلے پر ہے۔ میجر رفیق محمد حسرت نے کہا یہ سمندر کے قریب ترین سکیم ہے جس کے پلاٹ آج سے آسان اقساط میں دینے کا اعلان کرتے ہیں۔ میجر رفیق حسرت نے جی بی ڈی اے کی گوادر کے لیے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا جی بی ڈی اے نے جی ڈی اے کے درمیان ہمیشہ پل کر کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا ہم لانچنگ کے موقع پر ڈیلرز برادری کے لیے بہترین پیکج دینے کا اعلان کرتے ہیں۔ درخواست کروں گا موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ 

میجر رفیق حسرت

مزید :

صفحہ آخر -