کتاب”ڈائننگ الانگ دی انڈس“ کا اجرا
کراچی (پ ر)نیسلے پاکستان نے حال ہی میں پاکستانی کھانوں، حسین قدرتی مناظر اور پاکستان کے قدیم ثقافتی ورثے کے تعارف پر مشتمل کتاب ”ڈائننگ الانگ دی انڈس“ کا اجراء کیا ہے۔اس سے قبل کتاب کی تقریب رونمائی 2019 میں اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے اشتراک سے نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر میں کی گئی تھی۔ ڈائننگ الانگ دی انڈس گڈفود، گڈ لائف کے نیسلے کے مقصد کا اعتراف اور اس محبت کا عکاس ہے جو پاکستانی عوام کھانوں کو دیتے ہیں۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وقار احمد، ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز، نیسلے پاکستان نے کہا”گڈفود، گڈ لائف کے وعدے کے ساتھ نیسلے اپنے بااعتماد اور پسندیدہ برانڈز کے ذریعے غذائی قوت کو متعارف کررہی ہے تاکہ موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لئے زندگی کے معیار کو بلند کیا جاسکے۔ملک کے کونے کونے میں دل کو لبھانے والی روایات اور ذائقوں سے بھرپورپاکستانی کھانے ملتے ہیں اور’ڈائننگ الانگ دی انڈس‘ کے ذریعے ان میں سے چند ایک کودنیا کے سامنے متعارف کرایا گیا تاکہ دنیا ان سے مستفید ہو اور لطف اندوز ہو۔کتاب میں پاکستان کے طول عرض پر پکوانوں کو اجاگر کرتے ہوئے کھانے کی مخصوص تراکیب پیش کی گئی ہیں۔ ہر علاقہ کے اپنے مخصوص کھانے ہوتے ہیں اور اس کتاب میں متعدد پکوانوں اور ان کے ناموں کو نمایاں کیا گیا۔