مونو ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ سچل گوٹھ کی منتقلی منظورنہیں،طارق حسن

مونو ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ سچل گوٹھ کی منتقلی منظورنہیں،طارق حسن

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ گورنمنٹ مونو ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ(گلستان جوہر)کی سچل گوٹھ میں منتقلی سے 800 سو زیر تعلیم طلبہ و طالبات کا تعلیمی نقصان ہوگا جبکہ شارٹ کورس میں زیر تعلیم اسکے علاوہ ہیں یہ باتیں انہوں نے جی ایم آئی (گلستان جوہر) میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے والدین سے ملاقات کے موقع پر کیں اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ بھی موجود تھے طارق حسن کو والدین نے بتایا کہ یہ تعلیمی ادارہ 2005 سے فنکشنل ہے اور ہزار سے زاہد طلبا و طالبات ادارے سے فارغ التحصیل ہوچکے ہیں اور اب اچانک اس ادارے کو ڈیف ریچ نامی این جی او کے حوالے کرنا سمجھ سے بالاتر ہے اس سلسلے میں مینجنگ ڈائریکٹر. ریجنل ڈائریکٹر اور ہر سطح ملاقات و درخواستیں دے رہے کہ ادارے کی سچل گوٹھ منتقلی سے طالبات میں شدید خوف پایا جارہا ہے طارق حسن نے کہا کہ سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشنل وکیشنل ٹیرینگ اتھارٹی(ایسٹیوٹا) کے اس ظالمانہ اقدام سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ طلبہ بلخصوص طالبات کا تعلیم جاری رکھنا ناممکن ہوجائیگا 

مزید :

صفحہ آخر -