اے ایس ایف نے شجر کاری  مہم کا آغاز کردیا

  اے ایس ایف نے شجر کاری  مہم کا آغاز کردیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن  اور سرسبز اور صاف پاکستان مہم کے تحت  پی آئی اے اور ایئر پورٹ سیکورٹی فورس نے نیشنل فورم فار انوائرمینٹ اینڈ ہیلتھ کے تعاون سے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔پی آئی اے اور ائر پورٹ سیکورٹی فورس کے باہمی اشتراک سے 300 پھلدار پودے لگائے گئے۔پہلے مرحلے کے دوران کراچی میں سیکورٹی فورس کے دفاتر کے اطراف میں  پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر پی آئی اے کے جنرل منیجر ویلفیئر شعیب ڈاھری اور اے ایس ایف کے اعلی  حکام بھی موجود تھے. اس موقع پر این ای ایف ایچ کے صدر نعیم قریشی نے پی آئی اور اے ایس ایف  کی اس مشترکہ کوششوں کو سراہا اور اس مہم کیلیے  بڑی تعداد میں  پودے اور درخت فراہم کیے جائیں گیں 

مزید :

صفحہ آخر -