سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ عظمی کراچی ریٹائر ہوگئے

سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ عظمی کراچی ریٹائر ہوگئے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروس بلدیہ عظمی کراچی ڈاکٹر بیربل گنانی 14ستمبر 2020اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے۔  تفصیلات کے مطابق  ڈاکٹر بیربل نے اپنے کیرئر کا آغاز 1987میں میڈیکل آفیسر سپنسر آء اسپتال کراچی سے کیا اور 1992میں ترقی پاکر سینئر رجسٹرار ہوگئے جبکہ 2015کو انہیں اسپنسر آئی اسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لگایا. 20گریڈ میں ترقی پانے کے بعد انہیں سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز لگایا گیا۔ انہوں نے سپنسر آئی اسپتال میں قرنیہ کی پیوند کاری اور فیکو سرجری  دس برس کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع  کروائی۔ جبکہ سینئر ڈائریکٹر کی حیثیت سے عباسی شہید اسپتال میں کورونا ائسو لیشن، آء سی یو وارڈ اور مفت ٹیسٹ متعارف کروایا۔

مزید :

صفحہ آخر -