کراچی:نقیب اللہ قتل کیس، مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم

کراچی:نقیب اللہ قتل کیس، مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)  انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں متعلقہ ڈی آئی جی کو مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔پیرکو انسداد دہشتگردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔سابق ایس ایس پی راؤ انوار و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ مقتولین کے خون آلودہ کپڑوں کی فرانزک کے لئے بھیجوائے گئے تھے وہ کیس پراپرٹی تاحال موصول نہیں ہوئی مقتول نقیب اللہ سمیت 4 افراد کے خون آلود کپڑے لاہور کی فرانزک لیب کو بھیجوائے گئے تھے، مدعی مقدمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت سمیت 7 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔ مفرور ملزمان گواہوں کے لئے خطرہ ہیں دباؤ میں ہیں مفرور ملزمان گواہوں پر دباؤ ڈال کر بیان تبدیل کراسکتے ہیں جس پر عدالت نے متعلقہ ڈی آئی جی کو مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

صفحہ آخر -