تمام مخدوش عمارتوں کافوری سروے کیا جائے،نجم شاہ 

تمام مخدوش عمارتوں کافوری سروے کیا جائے،نجم شاہ 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری بلدیات، ہاوئسنگ و ٹاؤن پلاننگ حکومت سندھ نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ انسانی جانوں پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں، زمین بوس ہونے والی عمارتوں میں ضائع ہونے والی زندگیاں بہت بڑا نقصان ہے۔ان خیالات کا اظہار نجم احمد شاہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر میں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ان کے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری ہاوئسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ جمال الدین جلالانی بھی موجود تھے۔ڈی جی ایس بی سی کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے بعد سیکرٹری بلدیات سندھ  نے کہاکہ آئے روز گرنے والی عمارتوں کا رجحان کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، انسانی زندگیوں اور املاک کا نقصان بہت ہی افسوس ناک ہے۔ نجم احمد شاہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ حکومت سندھ مزید کسی انسانی جان کے ضیاع کی محتمل نہیں ہوسکتی، لہذا فوری طور پر حکم دیا جاتا ہے کہ ایس بی سی اے کا ہر متعلقہ ٹاون افسر اپنے علاقے میں موجود مخدوش عمارتوں کی مکمل تفصیلات کی اڑتالیس سے بہتر گھنٹوں کے اندر رپورٹ مرتب کرے، جس کی تفصیلی بریفنگ ڈی جی ایس بی سی اے سے کی جائے گی،اس امر میں کوئی بھی سستی یا کوتاہی قابل قبول نہیں اور نہ ہی کوئی عذر قبول کیا جائے گا۔سیکرٹری بلدیات سندھ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے تمام شعبہ جات، قوانین اور اداری جاتی ڈھانچے کا تفصیلی معائنہ کیا اور ادارے کے دائرہ کار اور اختیارات پر معلومات حاصل کیں۔ نجم احمد شاہ نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے تمام افسران اور شعبہ جات اپنی کارکردگی بہتر بنانے ہر توجہ مرکوز کریں، شفافیت اور بروقت منصوبوں کی تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے اور لوگوں کی منفعت کو ہر موقع پر مد نظر رکھا جائے۔سیکرٹری بلدیات سندھ نے واضع کیا کہ غیر قانونی انفرا اسٹرکچرز کسی بھی صورت بننے نہیں چاہیں 

مزید :

صفحہ آخر -