95فیصد عام عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے،فیصل بلوچ  

95فیصد عام عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے،فیصل بلوچ  

  

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)آواز خلق فانڈیشن متوسط و غریب عوام کی حقیقی نمائندگی کو یقینی بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گی آواز خلق فانڈیشن کے بانی صدر فیصل علی بلوچ نے آواز خلق فانڈیشن شعبہ صحت و کیئر نیوز کی جانب سے ناظم آباد مجاہد کالونی میں میڈی ڈینٹل کلینک کا افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا آواز خلق فانڈیشن 95 فیصد عوام الناس کی خدمت کو اپنا مقصد سمجھتی ہے جن کے آج تک حقیقی نمائندے ایوانوں میں نہیں گئے انہوں نے شعبہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر یامین کو شاباش دی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ساتھ معروف ڈاکٹر سردار عالم جو کہ شعبہ صحت کے رکن ہیں ان کی عوام کے لیئے خدمات کو سراہا اس موقع پر ڈاکٹر یامین اور سردار عالم نے بانی صدر فیصل علی بلوچ کا شکریہ ادا کیا اور اپنے اعتماد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آواز خلق فانڈیشن شعبہ صحت جلد پاکستان کی عوام کے لیئے کلینک و اسپتال قائم کرے گی اور میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرے گی جس کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گا اس موقع پر ڈاکٹر ارشد، ذوالفقار پاکستانی، خرم انصاری،محمد  فاروق، ڈاکٹر نازش نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا علاقہ معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور آواز خلق فانڈیشن کی کاوشوں کو سراہا

مزید :

صفحہ آخر -