بچوں سے بداخلاقی، مسلم لیگ ن نے مجرمون کو سرعام پھانسی دینے کا بل سینیٹ میں جمع کرا دیا 

        بچوں سے بداخلاقی، مسلم لیگ ن نے مجرمون کو سرعام پھانسی دینے کا بل ...

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن نے بچوں سے بداخلاقی کے مجرموں کو سر عام پھانسی دینے سے متعلق ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کر دیا۔ن لیگ کے سینیٹر جاوید عباسی نے بچوں ترمیمی بل سینیٹ میں جمع کرایا، بل میں بچوں سے جنسی بداخلاقی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کی ترمیم شامل کی گئی ہے۔بل میں عمر قید کے مجرم کو موت تک قید رکھنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔سینیٹر جاوید عباسی نے بل میں بداخلاقی کے مقدمات کی سیشن کورٹ کی بجائے ہائیکورٹ میں سماعت کی ترمیم بھی شامل کی ہے۔مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ بداخلاقی کے مقدمات کا فیصلہ 2 ماہ میں کرنے کی پابند ہو گی اور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل صرف سپریم کورٹ میں دائر ہو گی۔سینیٹ میں جمع کرائے گئے بل میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بداخلاقی  کے مقدمے میں ہائیکورٹ کے فیصلے پر اپیل 2 ہفتے میں نمٹائے گی۔ 

 سرعام پھانسی

مزید :

صفحہ اول -