وزیراعظم کا خطے میں امن اور رابطے کے حوالے سے وژن واضح ہے: جنرل باجوہ 

      وزیراعظم کا خطے میں امن اور رابطے کے حوالے سے وژن واضح ہے: جنرل باجوہ 

  

 راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات کی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی اس ملاقات میں افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی سفیر محمد صادق بھی موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات،علاقائی سیکورٹی اور جاری افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی نمائندہ خصوصی نے جاری امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اورکہا کہ پاکستان کے مخلصانہ اور غیر مشروط حمایت کے بغیر اس کی کامیابی ممکن نہیں تھی۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا خطے میں امن و رابطے کے حوالے سے ویژن واضح ہے اور قومی طاقت کے تمام عناصر اس ویژن کو حقیقت میں بدلنے کیلئے متحد ہیں تاکہ خطے میں امن،ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جاسکے۔ 

آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -