چائنا روڈ اینڈ برج کنسٹرکشن کمپنی کے پی حکومت کے ساتھ پارٹنر ہے: عاصم سلیم 

  چائنا روڈ اینڈ برج کنسٹرکشن کمپنی کے پی حکومت کے ساتھ پارٹنر ہے: عاصم سلیم 

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کے معاون خصوصی جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ چائنا روڈ اینڈبرج کنسٹرکشن کمپنی کے پی حکومت کے ساتھ ڈویلپمنٹ پارٹنرہے، سی پیک کے تحت فیصل آباد کے بعد رشکئی دوسرا خصوصی اقتصادی زون ہوگا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ رشکئی اسپیشل اکنامک زون کی ڈویلپمنٹ کیلئے معاہدے پر دستخط کے حوالے سے کہاکہ چائنا روڈ اینڈبرج کنسٹرکشن کمپنی کے پی حکومت کے ساتھ ڈویلپمنٹ پارٹنرہے، سی پیک کے تحت فیصل آباد کے بعد رشکئی دوسرا خصوصی اقتصادی زون ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت پاکستان میں صنعتی ترقی کا عمل تیز ہو رہا ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں صنعتی ترقی کا سفر بالآ خر شروع ہوگیا،روزگار کے بے پناہ نئے مواقع میسر ہوں گے،آئیں سی پیک کو کامیاب بنانے کیلئے سب مل کر ہاتھ بٹائیں۔پیر کو اپنے بیا ن میں چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلئے آج تاریخی دن ہے،پاکستان میں صنعتی ترقی کا سفر بالاخر شروع ہوگیا،نئی صنعتیں اور برآمدات فروغ پائیں گی،روزگار کے بے پناہ نئے مواقع میسر ہوں گے،آئیں سی پیک کو کامیاب بنانے کیلئے سب مل کر ہاتھ بٹائیں۔

عاصم سلیم باجوہ 

عاصم سلیم 

مزید :

صفحہ اول -