مجرم کو 2مقدمات میں مجموعی طور پر 6بار سزائے موت، 2بار عمر قید کی سزا کا حکم 

مجرم کو 2مقدمات میں مجموعی طور پر 6بار سزائے موت، 2بار عمر قید کی سزا کا حکم 

  

 لاہور(نا مہ گار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد اقبال نے چونیاں میں 4بچوں سے بداخلاقی کرنے والے مجرم سہیل شہزاد ہ 2مقدمات میں مجموعی طور پر 6 بار سزائے موت اور2 بار عمر قید کی سزا کاحکم سنادیاہے،عدالت نے مجرم پر 64 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے،عدالت نے ملزم سہیل شہزاہ کا ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت بیان ریکارڈ کرنے کے بعد فیصلہ سنایا ہے،یادرہے کہ اس سے قبل بھی دو مقدمات میں مجرم سہیل شہزادہ کو موت کی سزائیں سنا جا چکی ہیں،مجرم کے خلاف تھانہ سٹی چونیاں میں بچوں کے ساتھ بداخلاقی اور قتل کا مقدمہ دہشت گردی کی خصوصی دفعات کے تحت درج ہے جبکہ سہیل شہزادہ نے 342 کے حتمی بیان میں الزامات کو جھوٹا قرار دیا،عدالت میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالجبار ڈوگر اور میاں طفیل نے حتمی بیان قلمبند کرایا،واضح رہے کہ سیکیورٹی ایشوز کے باعث ملزم کا جیل ٹرائل کیا گیاہے۔

سزائے موت

مزید :

صفحہ اول -