ایم ایل ون منصوبہ پاکستان کی معیشت کو فروغ دے گا، شیخ رشید

       ایم ایل ون منصوبہ پاکستان کی معیشت کو فروغ دے گا، شیخ رشید

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبہ رسائی کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت کو بھی فروغ دے گا۔وہ پاکستان میں چین کے سفیر یاؤجنگ سے بات کر رہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پشاور جلال آباد اور کوئٹہ قندھار ریلوے لائنوں سے تجارتی روابط میں بہتری آئے گی۔شیخ رشید احمد نے ایم ایل ون منصوبہ کو حقیقت کا روپ دینے پر چینی سفیر کے کردار کو سراہا۔ چینی سفیر نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نجی صنعتوں کو بھی ترقی دے گا۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -