سانحہ جوودھپور،بھارتی ناظم الامور دفترخارجہ طلب،نئی دہلی حقائق سے آگاہ کرے،پاکستان

سانحہ جوودھپور،بھارتی ناظم الامور دفترخارجہ طلب،نئی دہلی حقائق سے آگاہ ...

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان نے بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جودھپور میں گزشتہ ماہ 11پاکستانی ہندووں کی پراسرار ہلاکت پر گہری تشویش سے آگاہ کرنے کیلئے بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کیا۔ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق 9اگست کو را جستھان کے علاقے جودھپور کے گاؤں لودھتا میں بچوں سمیت 11پاکستانی ہندو پراسرار حالات میں انتقال کرگئے تھے اور اس پر گہری تشو یش کا اظہار کیا گیا۔بیان کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا نئی دہلی میں پاکستانی سفیر کی جانب سے متعدد مرتبہ واقعے کی تفصیلات ما نگنے کے باوجود بھارتی حکومت معاملے کو نظر انداز کررہی ہے، بیان میں کہا گیامتاثرہ خاندان کے سربراہ کی بیٹی شریمتی مکھی کی جانب سے سنجیدہ بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کے والد، والدہ ودیگر اہلخانہ کے قتل کا الزام ”را“سے جڑتا ہے کیونکہ ”را“انہیں پاکستان کیخلاف بیا ن دینے اورجاسوسی کیلئے تیار کرنے میں ناکام ہوئی تھی۔ بھارت ناظم الامور کو بتایا گیا متاثرہ خاندان کیلئے انصاف اور بھارت میں موجود دیگر پاکستانیوں کی سلامتی کیلئے ضروری ہے نئی دہلی حکومت اس بدقسمت واقعے پر واضح ہو۔ متاثرین پاکستانی شہری تھے اسلئے حکومت پاکستا ن کی ذمہ داری ہے کہ بھارت میں اس کے شہریوں کی ہلاکت سے متعلق معلومات ہوں، علاوہ ازیں بھارت واقعے کی شفاف تفتیش، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو متاثرہ خاندان کے زندہ بچ جانیوالے افراد تک رسائی بھی دے۔واقعے کی ایف آئی آر کی نقل، ابتدائی تفتیشی رپورٹ اور بلاتاخیر جاں بحق افراد کے پوسٹمارٹم کے دوران پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کی موجودگی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

پاکستان

مزید :

صفحہ اول -