حکومت شعبہ تعلیم کو بین الاقوامی معیار پر استوار کرنے کیلئے کوشاں ہے، شبلی فراز

حکومت شعبہ تعلیم کو بین الاقوامی معیار پر استوار کرنے کیلئے کوشاں ہے، شبلی ...

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین طارق بنوری ملاقات کی، جس میں طارق بنوری نے وفاقی وزیر اطلاعات کو ایچ ای سی کی ورکنگ اور کارکردگی کے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر سینیٹر شبلی فراز کا کہناتھا شعبہ تعلیم کی ترقی وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت ملک میں تعلیم کے شعبے کو بین الاقوامی معیار پر استوار کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ تعلیم کسی بھی روشن اور مہذب معاشرے کی بنیاد ہے۔

شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -