شاہ محمود اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، دو طرفہ تعاون کا جائزہ،مزید فروغ پر اتفاق

   شاہ محمود اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، دو طرفہ تعاون کا جائزہ،مزید فروغ ...

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا سعودی ہم منصب عادل الجبیر کیساتھ رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دوران گفتگو دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور اس کے مزید فروغ پر اتفاق کیا۔تفصیل کے مطابق سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا دوران گفتگو کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین، ہائیوں پر محیط، دیرینہ، گہرے اور برادرانہ مراسم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنی سٹریٹیجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

 شاہ محمود 

مزید :

صفحہ اول -