بداخلاقی جرم کے خاتمے کیلئے ملک میں جنسی تعلیم دینا ضروری، بختاور بھٹو

    بداخلاقی جرم کے خاتمے کیلئے ملک میں جنسی تعلیم دینا ضروری، بختاور بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو نے بھی موٹروے بداخلاقی کیس پر ردِعمل دیدیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور موٹر وے پر خاتون کیساتھ اس کے بچوں کے سامنے ہونیوالی اجتماعی بداخلاقی کے افسوسناک واقعے نے پو رے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ بختاور بھٹو نے سانحہ لاہور موٹروے پر سماجی رابطوں کی ویب سایٹ ٹوئٹرپر ٹویٹ کرتے ہوئے کہ مدرسوں سے لے کر پارکنگ، گھروں میں خواتین اور بچوں سے لے کر جانوروں تک عصمت دری کے بڑھتے ہوئے واقعات کو نظر انداز کیا گیا، جس کی وجہ سے ایسے قبیح واقعات بڑھ گئے۔ انکاکہنا تھاملک میں جنسی تعلیم دینے کی ضرورت ہے،بداخلاقی ناقابل تلافی جرم ہے اور اس سے ٓنجات کا واحد راستہ محض دکھاوا یا احتجاج کرنا نہیں بلکہ تعلیم ہے، ہمیں اس جرم کی روک تھام کیلئے مقابلہ کرنے، آواز اٹھانے اور بہتر تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔
بختاو ر بھٹو

مزید :

صفحہ اول -