بلاول کے ساتھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر موجود کئی وزراء کورونا کا شکار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بارش سے متاثرہ میرپور خاص ڈویڑن کے دورے میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ موجود سندھ کے کئی وزراء اور ارکان اسمبلی کورونا کا شکار ہو گئے۔جیو نیوز سے گفتگو میں سندھ کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ میر شبیر بجارانی نے چار دن قبل کورونا پازیٹیو آنے پر آئسولیشن میں جانے کی تصدیق کی۔وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی قاسم نوید قمر نے بھی اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد سے حیدرآباد میں اپنے گھر پر آئسولیشن میں ہیں۔پیپلز پارٹی کے ٹنڈو الہ یار سے منتخب رکن سندھ اسمبلی امداد پتافی نے اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ایک اور ساتھی رکن سندھ اسمبلی گنہور اسران بھی کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ تمام رہنماء بلاول بھٹو کے بارش سے متاثرہ میرپورخاص ڈویڑن کے علاقوں کے دورے پر ساتھ تھے اور کئی علاقوں میں ان ارکان نے ایک گاڑی میں سفر بھی کیا۔
بلاول