کورونا سے مزید 4افراد جاں بحق، ملک بھر میں 539نئے مریض سامنے آگئے 

کورونا سے مزید 4افراد جاں بحق، ملک بھر میں 539نئے مریض سامنے آگئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 28823 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 539 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کرگئے۔پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 2020 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 6383 تک جا پہنچی ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 377 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 132084 ہوگئی ہے جب کہ 2445 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 97760 ہے اور 2217 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 13595 اور ہلاکتیں 145 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 36992 اور 1257 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ ا?زاد کشمیر میں 2421 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 65 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 3227 اور 76 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 15941 ہے اور اب تک 178 مریض انتقال کرچکے ہیں۔
کورونا

مزید :

صفحہ اول -