وزیراعظم کے کراچی پیکج سے شہر کے مسائل حل ہونگے: گورنر سندھ 

      وزیراعظم کے کراچی پیکج سے شہر کے مسائل حل ہونگے: گورنر سندھ 

  

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے نارتھ ناظم آباد ریزیڈنس کمیٹی کے وفد نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس کے مسائل،مکینوں کو درپیش مشکلات اوران کے حل کے لئے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ حالیہ غیر معمولی بارشوں نے پورے شہر کو شدید متاثر کیا،شہر کے کئی دیگر علاقوں کی طرح نارتھ ناظم آباد کے بعض علاقوں کا ڈوبنا افسوسناک تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ کراچی پیکج سے شہریوں کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی، پہلے مرحلہ میں شہر کے تمام نالوں کی صفائی این ڈی ایم اے کے ذریعہ کی جائے گی، فراہمی و نکاسی آب، انفرااسٹرکچر کی بہتری اور دیگر سہولیات کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات ہوں گے۔ ملاقات میں وفد نے گورنرسندھ کو بتایا کہ نارتھ ناظم میں تین پلوں کی تعمیر سے ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئی ہے،ان پلوں سے عوام کو بہتر سفری سہولیات حاصل ہورہی ہیں، کراچی کے شہریوں کے لئے پیکج کے اعلان پر وزیراعظم کے مشکور ہیں 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے اٹلی کی قونصل جنرلMs.Anna Ruffinoنے گورنرہاؤس میں الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارتی و سفارتی تعلقات، اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاک اٹلی دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لئے قونصل جنرل Ms.Anna Ruffinoکی خدمات لائق تحسین ہیں دوران تعیناتی آپ نے صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری میں اضافہ کے لئے نمایاں خدمات انجام دیں، آپ کی نئی ذمہ داریوں کے لئے میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں امید ہے کراچی سے خوشگوار یادیں لے کر جارہی ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ میں تعلیم، صحت، توانائی، انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -