لاہور چیمبر کے وفد کا سندس فاؤنڈیشن کا دورہ

لاہور چیمبر کے وفد کا سندس فاؤنڈیشن کا دورہ

  

لاہور (پ ر)صدر چیمبر آف کامرس و صنعت عرفان اقبال شیخ اور نائب صدرر چیمبر آف کامرس زاہد خان نے سُندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ کیا۔ اپنے اس دورے میں انہوں نے سُندس فاؤنڈیشن کے تھیلے سیمیا،ہیمو فیلیا اور دیگر خون کی بیماریوں میں مبتلا مریض بچوں کی عیادت کی اور انہوں نے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیئے۔ عرفان اقبال شیخ نے سُندس فاؤ نڈیشن لیبارٹری میں جدید مشینری پر بلڈ سکریننگ، خون اور اجزائے خون کی فراہمی کے عمل کو دیکھا اور تھیلے سیمیا کے مر ض کی روک تھام کیلئے سُندس فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ معیا ری سہولیات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سُند س فاؤنڈیشن تھیلے سیمیا اورہیمو فیلیا کے مریضوں کو علاج و معالجہ کی معیاری سہولیات بلا تعطل فراہم کررہا ہے۔سُندس فاؤنڈیشن جس دلجوئی سے دُکھی انسانیت کی خدمت کررہا ہے وہ قابلِ ستا ئش ہے۔اس موقع پر صدر خدمت گروپ ہال روڈ بابر محمود اور لیسکوچیف مجاہدپر ویز چٹھہ،چیف ایڈوائزر وزیر زراعت شاہد قادراورچیف کوارڈنیٹر (ن لیگ) یورپ حافظ امیر علی اعوان  کے ساتھ ساتھ صدر سُندس فاؤنڈیشن محمد یا سین خان ڈائریکٹر ز خالد عباس ڈار، سہیل وڑائچ، علی رؤف اور آصف عفان بھی موجود تھے۔  آخر میں عرفان اقبال شیخ نے سُندس فاؤنڈیشن کی مریضوں کو فراہم کر دہ سہولیات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ شادی سے پہلے تھیلے سیمیا کا ٹیسٹ کروانے پر بھی زور دیا۔

تاکہ معاشرے کو تھیلے سیمیا جیسی موذی بیماری سے پاک کیا جاسکے۔ انہوں نے مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ سُندس فاؤنڈیشن کو اپنی زکوٰۃ و عطیات دیں تاکہ قیمتی انسانی زندگیوں کے چراغوں کو روشن رکھا جا سکے۔

مزید :

کامرس -