حبیب میٹرو بینک اور آدم جی لائف ایشورنس لمیٹڈ میں معاہدہ

  حبیب میٹرو بینک اور آدم جی لائف ایشورنس لمیٹڈ میں معاہدہ

  

کراچی(پ ر)حبیب میٹروبینک لمیٹڈ اور آدم جی لائف ایشورنس کمپنی لمیٹڈ کے درمیان بینکاشورنس پراڈکٹس کی پروموشن کے لیے سٹریٹجیک معاہدے ہوا۔ اس اتحاد کا مقصد بے مثال سطح پر کسٹمر سروس کی فراہمی کے لیے اپنی کوششوں میں حبیب میٹرو کی بینکاشورنس پراڈکٹ کی پیشکش کو بڑھانا ہے۔ چیئرمین نشاط گروپ میاں محمد منشاء اور حبیب میٹرو بینک کے صدر اور سی ای او جناب محسن علی نتھانی کے ساتھ دونوں اداروں کے سینئر نمائندوں نے دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔توقع کی جا رہی ہے کہ اس اسٹریٹجک معاہدے کے ذریعے بینک کے صارفین تک کسٹمر مرکوز فنانشل سلوشن کی فراہمی بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔اس اشتراک سے بینک کے صارفین انڈسٹری میں بہترین  بینکنگ  سہولیات اور تحفظات کے سلوشن سے مستفید ہوں گے۔چیئرمین نشاط گروپ میاں محمد منشاء نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا: ”آدم جی لائف ہمیشہ تحقیق اور ترقی کے عمل کے ذریعے کاروبار کے نئے اور بہتر طریقوں جو صارفین کے لیے سہولت اور رسائی پیدا کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے، کی ترقی میں سرگرم رہا ہے۔بینکاشورنش ایک وسیع کسٹمر بیس تک مختلف قسم کی انشورنس پراڈکٹس آسانی سے ان کی پہنچ  میں بنانے کا بہترین ذریعہ رہی ہے۔مجھے یقین ہے کہ حبیب میٹرو بینک کے ساتھ ہماری شراکت سے ہمارے ڈسٹری بیوشن چینلز کو مزید تقویت ملے گی اور ہمیں صارفین کو ان کی ضروریات کے لیے بہترین انشورنس سلوشن کی فراہم کریں گے۔

 حبیب میٹرو بینک کے صدر اور سی ای او جناب محسن علی نتھانی نے تقریب کے موقع پر اس اسٹریٹجک معاہدے کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے زور دیا کہ جو فنانشل سلوشنز کی حد کو وسیع کرنے میں ادا کرے گا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں آدم جی لائف (پاکستان میں نمایاں لائف انشورنس کمپنیوں میں سے ایک)کے ساتھ شراکت میں خوشی ہے۔ حبیب میٹرو بینک کے صارفین کی وسیع تر مالی ضروریات کو بہتر طور پر پورا کرنے کے لیے یہ ہمارے پراڈکٹ پورٹ فولیو میں توسیع کی طرف ایک اور قدم ہے۔ہمارے کاروباری شراکت داروں کی مستقل حمایت کے ساتھ، ہمارے صارفین کے ویلتھ مینجمنٹ سلوشنز میں ہم زیادہ سے زیادہ بہتری لانے کی اُمید کرتے ہیں۔

مزید :

کامرس -