بینک الفلاح اور ماسٹر چنگان موٹرز لمیٹڈ کے مابین معاہدہ

بینک الفلاح اور ماسٹر چنگان موٹرز لمیٹڈ کے مابین معاہدہ

  

لاہور (پ ر)بینک الفلاح نے اپنے صارفین کو بہترین آٹو فنانسنگ کی سہولت پیش کرنے کے لئے ماسٹر چنگان موٹرز کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ دونوں کمپنیوں نے مفاہمت کی یادداشت پر بینک الفلاح کنزیومر فنانس سینٹر لاہور میں حال ہی میں دستخط کئے۔ جدید حل اور قابل قدر فوائد کی فراہمی کے ذریعے یہ شراکت داری دونوں کمپنیوں کے صارفین کی مالی ضرورت پورا کرے گی۔ اس شراکت داری کا مقصد بینک الفلاح اور ماسٹر چنگان موٹرز لمیٹڈ کی پاکستانی آٹو فنانس انڈسٹری میں متعلقہ حصص میں اضافہ کرتے ہوئے ان کی مارکیٹ حیثیت کو مضبوط بنانا ہے۔ ماسٹر چنگان موٹرز لمیٹڈ اپنی دلکش مصنوعات کو توسیع دے رہی ہے اور مستقبل قریب میں اس کے اجراء کے لئے تیار ہے۔ دونوں کمپنیاں اس مشکل وقت کے دوران صارفین کی استعداد کو بڑھانے کے لئے سمارٹ ڈیلز فراہم کرنے کی ضرورت کو مدنظر رکھے ہوئے ہیں کیونکہ COVID-19 نے آمدنی کے سلسلے اور قوت خرید کو متاثر کیا ہے۔ کمپنوں کی مشترکہ مہارت سے وقت کی بچت، پریشانی کے بغیر آسان اور فنانسنگ کا تجربہ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر بینک الفلاح کی جانب سے ہیڈ آف کنزیومر فنانس سید محمد آصف، ہیڈ سی ایف کریڈٹ آپریشنز محمد قاسم راشد، ہیڈ آف سی ایف آپریشنز عادل بن کمال، یونٹ ہیڈ کریڈٹ انی شی ایشن یونٹ سلمان اعظم، ہیڈ آف سیکورڈ پروڈکٹ مینجمنٹ محمد وقاص رانا، ہیڈ آف سیکورڈ پورٹ فولیو محمد شفیق نواز، نیشنل سیلز مینجر آٹو لون جاوید عامر، بزنس فنانشل کنٹرولر محمد اویس ظفر، منیجر پروڈکٹ ڈویلپمنٹ احمد حسن، آٹؤ پروڈکٹ مینجمنٹ کے منیجر عادل زیدی موجود تھے۔

 ماسٹر چنگان موٹرز لمیٹڈ کی جانب سے سی ای او دانیال ملک، ڈائریکٹر مارکیٹنگ سید شبیر الدین، جی ایم سیلز اینڈ مارکیٹنگ دانش ڈالیا، جی ایم آفٹر سیلز احمد ندیم اور آر ایس ایم سنٹرل عمیر ناصر نے نمائندگی کی۔

مزید :

کامرس -