سندھ بے قابو‘ ہزاروں ایکڑ اراضی دریا برد‘ متاثرین لاوارث 

سندھ بے قابو‘ ہزاروں ایکڑ اراضی دریا برد‘ متاثرین لاوارث 

  

جتوئی+چوک پرمٹ (نمائندہ پاکستان) دریا سندھ کا کٹاو جاری ہے ہزاروں ایکڑ اراضی دریا برد ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل جتوئی کے نواحی علاقے موضع لنڈی پتافی موضع بیٹ دریائی موضع بھنڈہ مہربان کے ہزاروں متاثرین خدابخش حضوربخش وسیم علی عبیداللہ محمد بلال محمد قاسم محمد اصغر محمد فیصل محمد عمران ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ20سے 25 سال سے دریا سندھ کا کٹاو ہزاروں ایکڑ رقبہ دریا اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے اور انہوں نے کہا (بقیہ نمبر40صفحہ 6پر)

کہ مقامی ایم این اے‘ ایم پی اے الیکشن کے وقت ووٹ مانگنے آجاتے ہیں الیکشن کے بعد غائب ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایم پی اے سردار خرم سہیل خان لغاری نے دریا سندھ کے کٹاو کا وزٹ کیا تھا مگر آج تک کوئی کام شروع نہ ہوسکا اب بھی ہزاروں لوگ اپنے بچوں سمیت کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان کا بزدار سے اپیل کی ہے کہ ہماری مدد کی جائے اور زمینوں کو دریا برد ہونے سے بچایا جائے انہوں نے کہا کہ سابق حکومت میں سپر بند آج بھی نامکمل ہے اور ٹھیکیدار کام چھوڑ کر فرار ہو چکا ہے۔

دریا برد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -