چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر خانیوال‘ کوٹ ادو میں شجر کاری مہم کا افتتاح
کوٹ ادو+ خانیوال (تحصیل رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار) چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس محمدقاسم خان کی (بقیہ نمبر38صفحہ 6پر)
ہدایت پر ضلع مظفرگڑھ میں بھی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، جوڈیشل کمپلیکس کوٹ ادو میں مظفرگڑھ کے سینئر سول ججز نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا، تفصیل کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس محمدقاسم خان نے رواں ماہ کے دوران صوبہ پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے لیے ایک اعلامیہ جاری کیا کہ اپنے اپنے ماتحت عدالتی احاطوں میں شجرکاری مہم کاآغازکیاجائے،چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس محمدقاسم خان کے حکم پر پنجاب بھر کی طرح ضلع مظفرگڑھ میں بھی شجر کاری مہم کا أغاز کردیا گیا ہے،شجرکاری مہم کا آغاز کوٹ ادو جوڈیشل کمپلیکس سے کیا گیا، اس مہم کا باقاعدہ أغاز کرتے ہوئے سینئر سول ججز مظفرگڑھ مدثرحسین سندھو، مظہرحسین گیلانی اور سینئر سول جج کوٹ ادو چوہدری ٹیپو سلطان نے جوڈیشل کمپلیکس میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا، اس موقع ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹ ادو فیصل رضا گیلانی، سینئر سول جج کوٹ ادو محمد عمران،فیاض احمد ساجھرہ سمیت تحصیل بارکوٹ ادو کے نائب صدر محمد آصف چغتائی، جنرل سیکرٹری منصورالحق گرمانی،فاریسٹ انچارج نعیم ارشد بھٹی سمیت نظارت برانچ کے سعید احمد،محمد شہباز و دیگر عملہ بھی موجود تھا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر سول جج مظفرگڑھ مدثرحسین سندھو نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس کوٹ ادو میں ایک ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے جن کی دیکھ بھال روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔ ضلع خانیوال کے کورٹس کمپلیکسز میں شجر کاری مہم کا آغاز ہوگیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود باجوہ نے ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز غلام مجتبی بلوچ، مرزا اورنگزیب خان، راشد نواز، عشرت عباس، ممبر پنجاب بار کونسل عزیز خان پنیاں،صدر بار راؤ جمیل اور سیکریٹری بار منیب خان ڈاہا نے بھی پودے لگائے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ درخت ماحول دوست ہیں، موسمی تبدیلیوں اور انسانی زندگی پر صحت مند اثرات مرتب کرتے ہیں اس لیے صاف ماحول، صحت و تندرستی اور ملکی معیشت میں اضافہ کے لئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع خانیوال کی کورٹس میں شجرکاری مہم تین دن جاری رہے گی انہوں نے بتایا تحصیل کورٹس کبیروالا اور جہانیاں میں 15 ستمبر جبکہ میاں چنوں میں 16 ستمبر کو شجر کاری کی جائے گی ا نہوں نے بتایا کہ تین روزہ مہم کے دوران لگائے جانے والے پودوں کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔
افتتاح