تحفظ ناموس رسالتؐ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے‘ شفیق اللہ البدری
ملتان (سٹی رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے صوبائی سیکرٹری جنرل و میڈیا ایڈوائزر اتحاد اہلسنت فورم علامہ (بقیہ نمبر32صفحہ 7پر)
شفیق اللہ البدری نے موجودہ ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کہ ہم تحفظ ناموس رسالت, صحابہ کرام,اہلبیت اطہار, ازواج و بنات رسول کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے. یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ہم کسی کو یہ اجازت ہرگز نہیں دینگے کہ ہمارے ملک پاکستان کا امن و امان فرقہ واریت کو ہوا دے کر برباد کرے مذہبی آزادی کے نام پر فرانس نے حضورؐ کے گستاخانہ خاکے شائع کئے مگر افسوس کہ وزیراعظم پاکستان نے کوئی مزمتی بیان تک نہیں دیاجبکہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ فرانس کے ساتھ سفارتی و تجارتی تمام تر تعلقات ختم کرکے انکے سفیر کو رسوا کرکے ملک بدر کیا جاتا۔ جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) جنوبی پنجاب کی تمام تنظیمات,قائدین و کارکنان نے 24 ستمبر جمعرات دوپہر 3 بجے گھنٹہ گھر سے اتحاد اہلسنت فورم کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت‘ صحابہ کرام و اہلبیت اطہار مارچ نکالا جائیگا۔
شفیق اللہ البدری