زکریایونیورسٹی اور لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے مابین 3سالہ معاہدہ  

   زکریایونیورسٹی اور لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے مابین 3سالہ معاہدہ  

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)  بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور لودھراں پائلٹ پراجیکٹ(ایل پی پی) کے مابین تین سالہ معاہدہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا کہ اس معاہدہ کے تحت یونیورسٹی کے طلباء اور طالبات کو فروغ امن کیریر کونسلنگ لیڈر شپ سکلز کی تربیت دینے کے ساتھ ساتھ سٹوڈنٹ پیس کلب کو مستند یونیورسٹی میں اربن فاریسٹ کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایاجائیگا. اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے طلباء طالبات کی تربیت،شخصیت سازی، سماجی مسائل کی نشاندہی اور ان کے سدباب باہمی تعاون(بقیہ نمبر35صفحہ 7پر)

 کے ساتھ اپنا فعال کردار ادا کریں گے.چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبدا لصبورنے کہا کہ ملک کو درپیش مشکلات کا سدباب اور پائیدار ترقیاتی اہداف کا حصول تعلیمی اور سماجی اداروں کے باہمی تعاون سے ممکن ہے‘  چیئرمین شعبہ سیاسیات پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر نے دونوں اداروں کے مابین معاہدہ کو سراہتے ہوئے ایل پی پی نے ماضی میں بھی جامعہ کے طلباء طالبات کو پروفیشنل ٹریننگز دینے کے ساتھ انہیں عملی زندگی میں بھی آگے آنے کاموقع دیاہے. ایل پی پی گزشتہ دو سال سے بی زیڈ یو میں تعمیر امن اور لیٹ پیس پریول کے منصوبوں کی مدد سے طلباء طالبات کو پیس کلبز کی شکل میں اپنی صلاحیتوں کو مثبت طریقہ سے استعمال کرتے ہوئے فروغ امن میں اپنے کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کررہا ہے. وومن پیس لیگ کی کامیابی بھی قابل ذکر ہے. اس منصوبہ کی مدد سے ایل پی پی بی زیڈ یو کی خواتین کی تین کرکٹ ٹیموں کو تشکیل دیا جنہوں نے وومن پیس لیگ جیتنے کے ساتھ ساتھ پی سی بی کی انڈر ۹۱ قومی ٹیم برائے خواتین کے ٹرائل میں کامیابی حاصل کی بی زیڈ یو ان سے مستقبل میں ان سے یہی امید رکھتی ہے. کہ ایل پی پی اپنے تائیں طلباء طالبات کو سماجی بہتری کے لیے کام کرنے کی تربیت دیتا رہے گا. آر او طاہر محمود کا کہنا ہے کہ ایل پی پی کے ساتھ ماضی میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے جبکہ اس معاہدے کے تحت ایل پی پی کے تعاون سے یونیورسٹی انسداد کرونا وائرس کے تحت ڈس انفیکشن سپرے مہم کا باقاعدہ انعقاد کیاگیاہے. ان کاکہنا ہے کہ اس مہم کا بنیادی مقصد یونیورسٹی فعال ہونے سے قبل ایسے تمام انتظامات مکمل کرنے ہیں. تاکہ طلباء طالبات کو محفوظ ماحول فراہم کیاجاسکے.اس مہم کے دوران مختلف ڈیپارٹمنٹ وائس چانسلر آفس، ڈسپنسری اور بسوں کو ڈس انفیکٹ کیاگیاہے۔

معاہدہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -