روزانہ نئی جگہ کی تلاش‘ سیکرٹری صحت  جنوبی پنجاب کا دفتر ملازمین کیلئے سردرد

   روزانہ نئی جگہ کی تلاش‘ سیکرٹری صحت  جنوبی پنجاب کا دفتر ملازمین کیلئے ...

  

ملتان (وقائع نگار)ملتان میں سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب کے دفتر بنانے کا مسلہ حل نہ ہوسکا۔ آئے روز نئے دفتر کے(بقیہ نمبر34صفحہ 7پر)

 انتخاب نے محکمہ صحت انتظامیہ کیلئے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے جب سے گورنمنٹ پنجاب نے جنوبی پنجاب کے سیکرٹری صحت کو تعینات کیا ہے۔تب سے صحت افسران پریشان ہیں۔کیونکہ ہر روز سکیرٹری صحت کا دفتر بنانے کیلئے جگہوں کو تلاش کیا جاتا ہے۔اور پھر اس جگہ کو منتخب کرلیا جاتا ہے۔جب جگہ کی تنزئین و آرائش کا کام شروع ہوتا ہے۔تو پتہ یہ چلتا ہے کہ وہ سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب کو وہ جگہ پسند نہیں آتی ہے۔ذرائع کے مطابق کچھ روز قبل سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ کلب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹری صحت ساوتھ پنجاب کا دفتر بنانا شروع کیا۔تو جیسے ہی مذکورہ دفتر مکمل ہوا۔ تو دفتر کے باہر نیم پلیٹ لگائی گئی۔ گزشتہ روز اچانک سیکرٹری صحت ساوتھ پنجاب کا نیا فرمان جاری ہوا کہ وہ فوری طور پر محکمہ صحت کے نئے تعمیر ہونے والا بہالپور روڈ پر واقع ڈی ایچ کیو ہسپتال کے فرسٹ فلور میں ایم ایس کے آفس کی صفائی کروائی جائے۔تاکہ نشتر سٹاف کلب کی جگہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سکیرٹری صحت جنوبی پنجاب کا دفتر بنایا جاسکے۔مذکورہ دفتر کی منتقلی سے قبل محکمہ صحت انتظامیہ نے صفائی کا عمل تیز کردیا ہے۔دوسری جانب محکمہ صحت ملتان کے ملازمین نے بار بار سیکرٹری صحت ساوتھ پنجاب  کے دفتر کی تبدیلی کو بچگانہ حرکت قرار دیا ہے۔

سردرد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -