نیا بلدیاتی نظام عوامی اقتدار کا حقیقی ضامن‘ محمد ندیم قریشی

 نیا بلدیاتی نظام عوامی اقتدار کا حقیقی ضامن‘ محمد ندیم قریشی

  

ملتان (نیوز رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام عوامی امنگوں کا ترجمان اور عوامی اقتدار کا حقیقی ضامن ہے اور یہ بلدیاتی نظام حقیقی معنوں میں عوام کو با اختیار بنائے گا۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں حلقے کے لوگوں سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایک ملاقات کے دوران کہی۔(بقیہ نمبر43صفحہ 7پر)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ووٹر لسٹوں کی تیاری اور دیگر انتظامی امور پر کام تیزی سے جاری ہے تاکہ مقررہ وقت پر بلدیاتی انتخابات کروائے جا سکیں۔ رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ اترے گی اور اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تحریک انصاف کی مقامی تنظیموں سے رابطہ کر کے پارٹی سے مخلص رہنے والے مضبوط امیدواروں کو سامنے لایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت ایسے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو ترجیح دے رہی ہے جن کو گزشتہ ادوار میں ترقی سے محروم اور پسماندہ رکھا گیا۔ ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں نمائندے بااختیار ہوں گے اور ترقی کے ثمرات لوگوں کی دہلیز تک پہنچیں گے۔

محمد ندیم قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -