20 ملین ریلیز‘ سر صادق آرٹ گیلری  پراجیکٹ آئندہ سال مکمل ہونیکا امکان

20 ملین ریلیز‘ سر صادق آرٹ گیلری  پراجیکٹ آئندہ سال مکمل ہونیکا امکان

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)2008 ء سے فنڈز سے محروم سرصادق آرٹ گیلری کے نامکمل منصوبہ کے فنڈز جاری ہو(بقیہ نمبر47صفحہ 7پر)

گئے۔ اگلے سال تک منصوبہ مکمل کر لیا جائیگا،ڈائریکٹر میوزئم بہاولپور محمد زبیر ربانی نے بتایا کہ 70 ملین کا یہ منصوبہ تھا جس کے بقیہ فنڈز 45 ملین درکار تھے جس میں پنجاب حکومت نے 20 ملین جاری کر دیئے بقیہ 25 ملین بھی جلد ریلیز ہو جائیں گے اور انشاء اللہ اگلے سال یہ منصوبہ مکمل طور پر فنگشنل ہو جائیگا۔انہوں نے مذید کہا کہ سرصادق آرٹ گیلری منصوبہ میں ایک 328 سیٹوں کا ائیر کنڈیشن ہال مکمل کیا جا ئے جس کو کمرشل بنیادوں پر چلایا جائیگاجس سے اسی آرٹ گیلری کے اخراجات برداشت کیے جائیں گے اس منصوبہ میں ایک آرٹ گیلری بنائی جائیگی جس میں مختلف تصویری نمائش کا انعقاد کیاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ سرصادق آرٹ گیلری کا نام والئی ریاست سرصادق خان عباسی خامس کے نام پر رکھا گیا ہے اس آرٹ گیلری سے بہاول پور ریاست کے کلچر کو پرموٹ کیا جائیگا۔ 

امکان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -