زکریا یونیورسٹی: 2خواتین اساتذہ  کے  ایک دوسرے پر جعلسازی کے الزامات

    زکریا یونیورسٹی: 2خواتین اساتذہ  کے  ایک دوسرے پر جعلسازی کے الزامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف  رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی کی  خواتین اساتذہ  کے مابین ”جنگ“ ایک دوسرے کے خلاف (بقیہ نمبر46صفحہ 7پر)
جعلسازی کے الزامات عائد کردئیے۔بتایا گیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کے سکول آف اکنامکس کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فاطمہ فاروق نے وائس چانسلر کو مراسلہ ارسال کیا ہے کہ سکول آف اکنامکس کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عذرابتول گورنمنٹ کالج آف کامرس خانیوال کے جعلی تجربے کے سرٹیفکیٹ پر اسسٹنٹ پروفیسر تعینات ہوئیں اور اْسی تجربے کی بنا پر اب ایسوسی ایٹ پروفیسر کی امیدوار ہیں.     جعل سازی اور دھوکہ دہی سے تعیناتی پرعذرا بتول کے خلاف حکومتِ پنجاب کے پیڈا ایکٹ 2006ء کے تحت کارروائی اورغلط تعیناتی کے بعد تنخواہ کی مد میں وصول کی گئی ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم ریکور کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے، علاوہ ازیں وائس چانسلر آفس نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس درخواست کو میرٹ پر دیکھا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عذرا بتول بھی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فاطمہ فاروق کیخلاف جعلسازی کے الزامات عائد کر چکی ہیں۔
الزامات