لیہ: پراجیکٹس میں سستی‘ غفلت برتنے  کا نوٹس‘ افسروں سے وضاحت طلب 

  لیہ: پراجیکٹس میں سستی‘ غفلت برتنے  کا نوٹس‘ افسروں سے وضاحت طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیہ (نمائندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت بننے والی سکیموں میں سستی اور غفلت برتنے کا سخت نوٹس لیتے ہوے افسران سے (بقیہ نمبر39صفحہ 7پر)
وضاحت طلب کر لی ہے۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء کی زیرصدارت منعقدہواجس میں معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین سیہڑ،رہنماپی ٹی آئی بشارت رندھاوا،سابق چیئرمین ضلع کونسل ملک عمرعلی اولکھ،عثمان اولکھ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ جن سکیموں پرابھی تک کام شروع نہیں ہواان کی تحریری وضاحت پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سستی غفلت اور کرپشن ہرگزبرداشت نہیں کی جائے اور متعلقہ ذمہ دار کو محکمانہ کارروائی کاسامنا کرنا ہوگا۔معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ شہرمیں سیوریج کے مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے اور سکیموں کے لئے درکار فنڈز بارے آگاہ کیاجائے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین سیہڑنے چک نمبر316ٹی ڈی اے میں سکیم مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاری ترقیاتی سکیمیں اعلی معیار کے ساتھ بروقت مکمل کی جائیں تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات میسرآسکیں۔اجلا س میں بتایا گیا کہ شوگرکین سیس ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 3ارب 15کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 21سڑکوں میں سے 14پرکام مکمل کرلیا گیا ہے۔اجلاس میں بتایا گیاکہ سپورٹس کی 8سکیموں پر کام جاری ہے جن کا 70فی صدکام مکمل کرلیا گیا ہے۔اسی طرح محکمہ انہار کی 3سکیمیں زیر تکمیل ہیں جن پر 1ارب 32کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ لب نیلم پل تا بلوچ اڈا سیوریج سکیم پر کام جاری ہے جس کا 50فی صد کام مکمل کرلیاگیاہے اسی طرح پنجاب میونسپل سروس پروگرام کے تحت تحصیل کروڑ میں 18سکیمیں،چوبارہ میں 21،ٹاون کمیٹی فتح پو رمیں 17،تحصیل کونسل لیہ میں 21جبکہ چوک اعظم میں 24سکیمیں زیرتعمیر ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں ہے ڈپٹی کمشنر نے ایکسین انہار بھکراور ہیڈتونسہ کے خلاف متعلقہ سیکرٹری کو خط لکھنے کی بھی ہدایت کی۔
وضاحت طلب