موٹر وے پر خاتون سے بداخلاقی‘ ملزموں  کی عدم گرفتاری پر وہاڑی میں احتجاجی مظاہرہ

       موٹر وے پر خاتون سے بداخلاقی‘ ملزموں  کی عدم گرفتاری پر وہاڑی میں ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)موٹروے پر خاتون سے بداخلاقی اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر ہیومنٹی سٹل ایگزسٹ کے(بقیہ نمبر41صفحہ 7پر)

 زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ واقعات کے مطابق گوجر پورہ کے قریب موٹروے پر خاتون سے بد اخلاقی اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر ہیومنٹی سٹل ایگزسٹ کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرہ کی قیادت حمزہ چوہدری،رانا حارث،شیخ کبیر و دیگر نے کی جبکہ مظاہرہ میں شیخ علی بابا،ہمایوں گجر،حذیفہ رانا،عبید،شیخ علی،سمیت درجنوں نوجوان طلباء بھری شریک تھے احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھارکھے تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ چوہدری و دیگر نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے سرعام پھانسی دی جائے۔ خواتین اور بچوں کے ساتھ بد اخلاقی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سخت قانون بنائے جائیں اور انکی روک تھام کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -