آوارہ کتوں کا حملہ‘ 4 بچے زخمی

آوارہ کتوں کا حملہ‘ 4 بچے زخمی

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار)چوک سرور شہر میں آوارہ کتوں نے 4 کمسن بچوں کو کاٹ ڈالا‘ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے(بقیہ نمبر44صفحہ 7پر)

 نواحی قصبہ چوک سرورشہید میں  آوارہ کتوں کی بھرمار نے شہریوں کو خوفزدہ اور پریشان کر دیا ھے  گلیوں میں   کھیلتے ھوئے 4 کمسن بچوں اصغر، زیشان،آصف اور فرحان  کو آوارہ کتوں نے کاٹ کر زخمی کردیا بچوں کے عمریں 5 سے 8 سال ھیں غضنفر، گل محمد، اسماعیل، شبیر، کامران اور متعدد دیگر شہریوں نے بتایا کہ شہر کے گلی محلوں میں آوارہ کتوں کے غول کے غول پھرتے ھیں جس کی وجہ سے خوفزدہ شہریوں کا گھروں سے نکلنا محال ھو گیا ھے انھوں نے کہا کہ کتوں کا شکار زیادہ تر کمسن بچے بنتے ھیں۔

حملہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -