وہاڑی: بااثر افراد کا دکاندار پر حملہ
وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار) دکان کے آگے سے پنجرے ہٹانے کا کہنے پر بااثر افراد طیش میں آگئے مشتعل افراد نے (بقیہ نمبر45صفحہ 7پر)
نشہ میں دھت ہوکر مقامی دوکاندار پر مبینہ حملہ کردیا، پنجرے توڑ کر قیمتی پرندے اڑا دیئے‘ایف بلاک کے رہائشی محمد وقاص،اسامہ،اویس،صدام، اور عبدالوحید نے خاتون کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پڑوسی دوکاندار خالد رشید،عرفان خالد اور عمران خالد نے ہماری دوکان کے سامنے پنجرے رکھے ہوئے ہیں عبدالوحید نے انہیں پنجرے ہٹانے کا کہا تو عرفان رشید طیش میں آگیا اور دیگر نامعلوم ساتھی جو کہ شراب کے نشہ میں دھت تھے کے ہمراہ اسلحہ سے لیس ہوکر مبینہ طور پر ہم پر حملہ کردیا ہماری دوکان کے پنجرے توڑ کر 50ہزار مالیتی پرندے آزاد کردیئے اور ہم پر تشدد کرتے رہے بااثر ہمسائے کا قریبی عزیز مقامی ایم پی اے کا سیکرٹری ہے جو ہمیں مقدمات میں الجھانے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔
حملہ