وہاڑی: اے سی آفس میں تعینات کلرک کا پٹواریوں سے ناروا سلوک‘ لوٹ مار کا انکشاف
وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار) اے سی آفس میں تعینات سینیئر (بقیہ نمبر48صفحہ 7پر)
کلرک شکیل ارشد کے مبینہ ناروا رویہ کے خلاف انجمن پٹواریان نے تحصیل آفس میں ہنگامی اجلاس اور احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کی قیادت سرپرست اعلی مہر اسلم چدھڑ،صدر طالب حسین،حاجی عبدالرشید راو محمد شفیق و دیگر نے کی جبکہ مظاہرہ میں شیر علی،رانا عارف،چوہدری مبارک علی،حاجی نزاکت علی سمیت تحصیل بھر کے پٹواریان شامل تھے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مہر اسلم چدھڑ،حاجی عبدالرشید و دیگر نے بتایا کہ اے سی آفس میں تعینات سینیئر کلرک شکیل ناجائز طور پر اسسٹنٹ کمشنر کے اختیارات استعمال کررہا ہے اے سی احمد نوید بلوچ انتہائی ایماندار انسان ہیں کلرک شکیل ان کے نام پر پٹواریوں سے نذرانے وصول کرنے کیلئے سرکاری فون اور گاڑی کا بے دریغ استعمال کررہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر فوری طور پر راشی کلرک کا تبادلہ کیا جائے جبکہ حاجی خالد پٹواری کو فوری بحال کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ پٹواریوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر وقت مصروف عمل رہیں گے اگر مطالبات تسلیم کریں اس موقع پر مظاہرین نے کلرک شکیل کے خلاف بھرپور نعرہ بازی بھی کی۔
انکشاف