ماہ اگست: ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد

   ماہ اگست: ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (نیوز رپورٹر) اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ماہ اگست میں (بقیہ نمبر49صفحہ 7پر)
ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔یہ مسلسل تیسرا مہینہ ہے جب ترسیلاتِ زر 24.4 فیصد اضافے کے ساتھ 2.095 بلین ڈالر رہیں۔ یہ کافی حد تک سٹیٹ بینک کے تخمینوں سے ہم آہنگ ہے۔گذشتہ تین ماہ میں ترسیلات زر 7.3بلین ڈالر کی غیر معمولی سطح پر پہنچ گئیں۔ جو گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 37.2 فیصد زائد رہیں۔ ترسیلات زر میں یہ مستقل استحکام حکومت پاکستان کے ترسیلات زر بارے موثر اقدامات کے تحت باضابطہ چینلز کے ذریعے رقوم کی آمد کی ترغیب دینے کی سٹیٹ بینک اور حکومتِ پاکستان کی کوششوں اور مشرق وسطی، یورپ اور امریکہ جیسی بڑی راہداریوں میں کاروباری اداروں کے بتدریج دوبارہ کھلنے کے اثرات کی عکاسی کرتا ہے۔ اگست میں سعودی عرب (0.593بلین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (0.410بلین ڈالر) اور برطانیہ (0.302بلین ڈالر) سے موصول ہونے والی کارکنوں کی ترسیلات ِزر کا حجم نمایاں تھا۔ماہ بماہ بنیاد پر یہ ترسیلاتِ زر جولائی میں درج کی گئی 2.768 بلین ڈالر کی ریکارڈ سطح کے مقابلے میں 24.3 فیصد کم تھیں، جوبنیادی طور پر عید الاضحیٰ کے بعد معمول کی کمی کی عکاسی کرتی ہیں 
اوور سیز پاکستانی