”ٹڈی دل“ کیخلاف آپریشن‘ چین کا پاکستان سے تعاون مثالی‘ سید فخر امام 

    ”ٹڈی دل“ کیخلاف آپریشن‘ چین کا پاکستان سے تعاون مثالی‘ سید فخر امام 

  

 کبیروالا(نامہ نگار) چین”ٹڈی دل“ کے خاتمہ کے لئے پاکستان سے مکمل تعاون کررہاہے، ٹڈی دل کے حملے سے فصلوں کو بچانے کے لئے وفاقی و صوبائی حکومت مشترکہ طور پر کام کررہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جاسکے،پاکستان میں بھی دیگر ممالک کی طرح سروے اور اسپرے سے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے سید گروپ کے مرکزی رہنما مخدوم سید باقر سلطان(بقیہ نمبر26صفحہ 6پر)

 گردیزی کے ساتھ ملاقات کرنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں مقامی ضلعی انتظامیہ اور مقامی لوگوں سے مل کر ٹڈی دل پر قابو پایا جاسکے گا،چائنا حکومت کے ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے مثالی تعاون پر بے حد مشکور ہیں، اس حوالے سے چائناحکومت کی جانب سے 5 ڈرون جہاز فراہم کئے گئے ہیں۔وفاقی وزیر سید فخرامام نے مزید کہا کہ ملک میں گندم کی پیداوار میں پیشرفت ضرور ہونی چاہیے اور گندم کی زیادہ پیداوار کے لیے کھاد، آب پاشی اور  فنگ سائڈس کا خیال رکھنا چاہیے،ہمیں گندم کی اعلیٰ پیداوار کی اقسام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، اس سے پرانی اور بیماری سے متاثرہ اقسام کو تبدیل کیا جاسکے گا، گندم کی بہترین قسم کا انتخاب کرنے اور بروقت کاشت کی ضرورت ہے، اس حوالے سے سائنس دانوں کو زیادہ محنت کرنی چاہیے۔ 

فخر امام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -