وفاق سندھ حکومت کو اس کا آئینی حق دے‘ افتخار احمد خان 

وفاق سندھ حکومت کو اس کا آئینی حق دے‘ افتخار احمد خان 

  

 خان گڑھ(نمائندہ پاکستان) قدرتی آفات پر سیاست کرنے والے مشیروں ' وزیروں کو ہوش کے ناخن لینا چاہیئے ' وفاق سندھ حکومت کو اس کا آئینی حق دے اتحادی سمیت پی ٹی آئی کے 20 سے زائد ممبرانِ قومی اسمبلی کا تعلق سندھ سے ہے پھر سندھ کی عوام سے اتنی نفرت کیوں کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے اپنی رہائش گاہ " سیف نگر خانگڑھ " میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو سبز باغ دکھائے اور جھوٹے منشور پیش کیے اور اب (بقیہ نمبر27صفحہ 6پر)

حالت یہ ہے کہ دوسال گزر جانے کے باوجود عوام سے انتخابی وعدوں میں سے ایک وعدہ پورا نہیں کیا ملک میں سوائے بحران پیدا کرنے 'مہنگائی دینے' بیروزگار کرنے کے علاوہ عوام کو اب تک ملا ہی کیا ہے پیپلزپارٹی کو عوام کی ترجمانی کرنے پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور سندھ کے عوام کے مینیڈیٹ کی توہین کی جا رہی ہے گڈگورننس کی حالت یہ ہے کہ آئے روز سانحات رونما ہو رہے ہیں بجائے افسوس کرنے کے حکمران ٹولہ مضحکہ خیز بیانات داغ رہے ہیں کیا ریاست مدینہ میں یہی دستور تھا ملک کی جگ ہنسائی کرنے والے نااہل کپتان اور نالائق کابینہ سے عوام تنگ آ چکے ہیں آئے روز منی بجٹ کے ذریعے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے اپنوں کو خوب نوازا جا رہا ہے جبکہ عوام خودکشیاں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ڈلیور کرنے میں ناکام ہو چکی ہے وفاق کا صوبوں میں نفرت کا بیج بونا انتہائی خطرناک ہے اور یہ بیرونی ایجنڈا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری تکلیف کے باوجود عوام میں ہیں مگر حکمران صرف میڈیا کا سہارا لے کر زہراگل رہے ہیں انہوں نیکہا کہ عوام جاگ گء ہے اور اس نااہل کپتان سے نجات کیلئے نوافل ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگلے الیکشن میں پیپلزپارٹی اقتدار میں آئے گی اور بلاول بھٹو زرداری عوام کی طاقت سے وزیراعظم منتخب ہو کر ملک میں خوشحالی لائیں گے۔

افتخار خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -