جہانیاں پولیس کا بڑا آپریشن‘ چوری شدہ سامان برآمد‘ کارروائی شروع 

      جہانیاں پولیس کا بڑا آپریشن‘ چوری شدہ سامان برآمد‘ کارروائی شروع 

  

 ٹھٹھہ صادق آباد + اڈا پل چودہ (نامہ نگار)ڈبہ اسٹیشنوں کیخلاف تھانہ جہانیاں کی کاروائی تیز ہوگئی‘ کوہ نور ملز کے قریب پولیس نے چھاپہ مار کر لاکھوں روپے کا ٹرک سے اتارا گیا مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا، تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں روزنامہ پاکستان  میں خبریں شائع ہوئی تھی کے بااثر افراد نے بائی پاس پر بڑے بڑے گودام بنا رکھے ہیں جن کی آڑ میں ٹرکوں سے مال وغیرہ چوری کیا جاتا ہے جس پر ڈی پی او خانیوال، آر پی او ملتان نے ایس ایچ او تھانہ جہانیاں کو ڈ(بقیہ نمبر31صفحہ 6پر)

بہ اسٹیشنوں جو کہ دراصل چوری کے اڈے ہیں کیخلاف سخت کاروائی کا حکم دیا تھا۔جس پر ایس ایچ او تھانہ جہانیاں نے ڈبہ اسٹیشنوں کیخلاف گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غیر ملکی اور چوری شدہ کپڑا فروخت کرنے والے دکانوں پر چھاپے مارے اور چوری کا مال برآمد کیا جبکہ کوہ نور مل کے قریب ایک ڈبہ اسٹیشن پر لاکھوں روپے کا مال چوری کرتے ہوئے ملزمان  کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اسی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جہانیاں ذولفقار اولکھ نے گزشتہ رات بھاری نفری کے ہمراہ پیر جہانیاں کے قریب ڈبہ اسٹیشن پر چھاپہ مارا تو ملزمان ایک کنٹینر اور ٹرک سے تقریبا چالیس لاکھ روپے کا مال چوری کر چکے تھے جبکہ مال ابھی موقع پر موجود تھا ایس ایچ او تھانہ جہانیاں کی سربراہی میں پولیس نے اس چوری شدہ مال کو اپنے قبضے میں لے کر ملزمان کیخلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔دوسری طرف مزید معلوم یہ ہوا ہے کے ان چوری کا مال خریدنے اور فروخت کرنے والوں کو ادائیگی ایک پی سی او نما دوکان سے کی جاتی ہے جہاں پر ٹرک ڈرائیوروں کا آنا جانا لگا رہتا ہے 

آپریشن

  

مزید :

ملتان صفحہ آخر -