یوفون: کراچی میں سٹاف کے  لئے نئے آفس کا افتتاح 

یوفون: کراچی میں سٹاف کے  لئے نئے آفس کا افتتاح 

  

اسلام آباد (پ ر) یوفون کراچی کا سٹاف اپنے نئے اور جدید آفس میں منتقل ہوگیا ہے۔ گروپ چیف ہیومن ریسورس آفیسر مظہر حسین نے نئے آفس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ملازمین سے خصوصی خطاب (بقیہ نمبر33صفحہ 6پر)

کیا۔   انہوں نے کہا، "سٹاف ہماری کمپنی کا سب سے بہترین اثاثہ ہے اور انہیں محفوظ اور خوش رکھنے کے ساتھ ہی ساتھ انہیں آرام، اور سازگار ماحول کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ سٹاف کو ہمیشہ پرعزم رہنا چاہیئے، انہوں نے ہمیشہ یوفون کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے توجہ اور لگن سے کام کیاہے۔"  اس نئے آفس میں یوفون ملازمین کو جدید ترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور وہاں موجود عملہ کام کے لئے کافی پرجوش ہے۔ سید مظہر حسین حال ہی میں پی ٹی سی ایل گروپ کے لئے گروپ چیف ہیومن ریسورس آفیسر منتخب ہوئے۔ ٹیلی کام سیکٹر میں وسیع تجربے، بھرپور عزم اور گہری معلومات کے ہمراہ ان کی شمولیت سے پی ٹی سی ایل گروپ کو مزید استحکام ملے گا اور وہ زیادہ بہتر کارکردگی کا حامل ادارہ بنے گا۔ 

یو فون

مزید :

ملتان صفحہ آخر -