ملتان سے بہاولپور ڈی ایس ریلوے کا ٹریک کا معائنہ‘ لیول کراسنگ کا جائزہ

 ملتان سے بہاولپور ڈی ایس ریلوے کا ٹریک کا معائنہ‘ لیول کراسنگ کا جائزہ

  

 ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈی ایس ریلوے ریلوے ملتان شعیب عادل نے خیبر میل ٹرین کے ذریعے ملتان سے بہاولپور تک انسپکشن کرتے ہوئے ریلوے ٹریک کا معائنہ کیا ریلوے ٹریک پر کام کرتے ہوئے گینگ (بقیہ نمبر32صفحہ 6پر)

مینوں کے کام کا جائزہ لیا جبکہ ریلوے ٹریک پاسنگ کے حوالے سے جو راستے بند کئے گئے ہیں ان راستوں کو چیک کیا اس دوران ریلوے کی واگزار کروائی گئی ریلوے اراضی کا بھی معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کی،بعدازاں  سگنل  سسٹم  کا معائنہ کیا راستے میں آنے والے ریلوے لیول کراسنگ کا  بھی معائنہ کیا، لیول  کراسنگ  پر  موجود گیٹ مینوں کے کام کا بھی جائزہ لیا اور ریلوے لیول کراسنگ پر گیٹ مین کی ڈیوٹی بھی چیک کی۔

جائزہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -