بستی عالمگیر: ٹیکس چوری میں ملوث دو فیکٹریوں پر چھاپہ‘ ریکارڈ ضبط 

      بستی عالمگیر: ٹیکس چوری میں ملوث دو فیکٹریوں پر چھاپہ‘ ریکارڈ ضبط 

  

ملتان(نیوز رپورٹر) انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو ملتان نے جوس اور بوتلیں تیار کرنے والی دو غیر رجسٹرڈ فیکٹریوں پر چھاپوں کے دوران وسیع پیمانے پر ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے‘ ایف بی آر کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹوریٹ آئی اینڈ آئی (ان لینڈریونیو)ملتان کے ڈائریکٹر زبیر بلال کی تشکیل کردہ ٹیم نے بغیر سیلزٹیکس رجسٹریشن کام کرنے والی دو فیکٹریوں پرچھاپہ مار کر ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔آئی اینڈ آئی ملتان حکام کے مطابق مارکیٹ میں کام کرنے(بقیہ نمبر35صفحہ 6پر)

 والے بہت سے کاروباری افراد کی شکایات تھی کہ کاروباری فضا کوخراب کرتے ہوئے کچھ کاروباری افراد جوس اور پیٹ بوتل مقابلتاََکم قیمت پرمارکیٹ میں سپلائی کررہے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ان کی مصنوعات کی سپلائی ممکن نہیں رہی ہے۔اس پردومختلف ٹیمیں تشکیل دے کر مجسٹریٹ کی اجازت سے تھانہ قطب پور کی پولیس کی ہمراہ میں بستی عالمگیر میں واقع جوس تیارکرنے والی فیکٹری اور اسی ایریا میں موجود ایک پیٹ بوتل تیار کرنے والی فیکٹر ی پرچھاپہ مارکردونوں نان رجسٹرڈ فیکٹریوں کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ 

چھاپہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -