ملتان سمیت مختلف شہروں میں حادثے‘ 7 افرا د جاں بحق
ملتان‘ خانیوال‘ ڈیرہ‘ مظفر گڑھ (وقائع نگار‘ نمائندہ پاکستان (نامہ نگار‘ سٹی رپورٹر) تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے مٹی کا تودا گرنے سے60سالہ شخص جاں بحق ہوگیا‘بستی شوکت والا کا رہائشی حاجی غلام فرید بیل ریڑھی پر مٹی لوڈ کررہاتھا کہ اچانک مٹی کا تودا گرنے سے شدید(بقیہ نمبر36صفحہ 6پر)
زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی خالق حقیقی سے جاملا،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرہ شخص کی نعش تحویل میں لیکر ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے۔ وہاڑی روڑ ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والا 55سالہ شخص نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیاہے۔ گزشتہ روز قبل ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے نامعلوم شخص کو ریسکیو1122نے نشتر ہسپتال داخل کروایا گیا جس کو بہتر طبی امداد کے لئے وارڈنمبر6میں منتقل کیا گیا تھا جو رات گئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج نشتر ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا،چوکی پولیس نے نامعلوم شخص کی نعش قبضے میں لیکر سرد خانے رکھوانے کے بعد اہل خانہ کی تلاش شروع کردی ہے،تاہم شناخت نہ ہوسکی ہے خود کشی کی کوشش کرنے والی 28 سالہ خاتون نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئی ہے۔تفصیل کے مطابق شاہ جمال مظفر گڑھ کی رہائشی خاتون سمینہ بی بی نے گھر میں ناچاقی پر زندگی خاتمہ کرنے کے لئے کالا پتھر پی لیا جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیا جو دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی۔ ٹرالر اور کار میں تصادم کے بعد باپ جاں بحق بیٹا شدید زخمی ہوگیا‘ خانیوال لاہور جی ٹی روڈ پر 79/10-Rکے قریب ٹرالر نمبر TLD-673جو سامان سے لوڈ تھا نے سو زوکی VXRکار نمبری FDA-3758کو ٹکر ماردی تصاد م کے نتیجہ میں عبد المجید ولد عبد الرحمن سکنہ میاں چنو ں شدید زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیاجبکہ اسکا بیٹا وحید ولد عبد المجید شدید زخمی ہوگیا جسے ریسکیو1122نے ابتدا ئی طبی امداد کے بعد علاج کے لیے اور عبدلمجید کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو منتقل کردی ہے۔ ڈیرہ ملتان روڈ رند اڈا کے قریب تیزرفتاربس اور موٹرسائیکل میں تصادم کے بعد دوموٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ڈیرہ ملتان روڈ رند اڈا کے قریب ملتان کی جانب سے آنے والے تیز رفتار ٹرک ڈرائیور نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف سمیت کو جانے والے موٹرسائیکل سوار کو ٹرک مار دی۔ بس اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم میں دو افراد محمد کاشف ولد جمعہ خان اور محمد کاشف ولد محمد صادق زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ محمد زاہد شدید زخمی ہوگیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں -ریسکیو اہلکاروں نے دونوں ڈیڈ باڈیزاور شدید زخمی کوابتدائی طبی امداد کے بعد ٹیچنگ ہسپتال شفٹ کر دیاہے۔ کوٹ ادو کی مویشی منڈی کے قریب موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے کنیز زوجہ پنوں قوم بھٹی عمر چالیس سال موقع پر جاں بحق ہوگئی پولیس تھانہ کوٹ ادو نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کردیا ھے۔
حادثے