لوٹ مار‘ تیزاب گردی‘ خواجہ سراؤں کا شہر شہر احتجاج‘ نعرے بازی 

لوٹ مار‘ تیزاب گردی‘ خواجہ سراؤں کا شہر شہر احتجاج‘ نعرے بازی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘ کوٹ ادو‘ بہاولپور‘ لیاقت پور‘ وہاڑی‘ کبیروالا‘ رحیم یار خان (سٹی رپورٹر‘ تحصیل رپورٹر‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ بیورو پورٹ‘ نامہ نگار) ملک بھر میں آئے دن خواجہ سراؤں کے ساتھ قتل و غارت کے واقعات میں اضافہ خواجہ سراؤں نے پریس کلب کے سامنے شین جان (بقیہ نمبر37صفحہ 6پر)
صدرتحریک تحفظ خواجہ سرا ایسوسی ایشن پاکستان کوٹ ادو مدنی وومن ڈویلپمنٹ أرگنائزیشن کی چئیر پرسن وحیدہ رانی کی فیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے اس موقع پر نعرے بازی بھی کی،مظاہرہ میں میڈم شین جان،میڈم نیہا پٹھانی،میڈم ماہ نور، میڈم خوشی،میڈم کنول خان،میڈم نور،میڈم،میڈم سریلی، میڈم زویا خان،میڈم شیزہ خان،میڈم کاجل،میڈم ماہی،میڈم انجلی، میڈم منال ممیڈم بلالیم میڈم چاندنی ممیڈم نسائم میڈم سنیناں، میڈم منتشا،میڈم دانیہ ودیگر شامل تھیں، اس موقع پر شین جان،وحیدہ رانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ أئے روز مختلف تشدد، لوٹ مار، قتل اور تیزاب گردی کے واقعات شدت اختیار کر گئے ہیں جس کی وجہ  سے آل پاکستان کے خواجہ سراؤں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،انہوں نے کہا کہ پشاور میں ایک سال کے دوران 30سے زائد خواجہ سراؤں کو قتل کیا جا چکا ہے اور قاتل با عزت بری ہو جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ خواجہ سراؤں میں بھی پڑھا لکھا طبقہ ہے حکومت کی جانب سے ہر محکمہ میں 10فیصد ملازمت کا کوٹہ مختص کیا گیا تھا مگر اس پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جا سکا،انہوں نے کہا کہ خواجہ سراء معاشرے کا انتہائی مظلوم، پرامن طبقہ ہے،ان کے ساتھ معاشرے میں ہمیشہ سے ناروا سلوک سے کیا جاتا ہے۔ فوکس ٹرانس جینڈر آرگنائزیشن بہاولپورکے زیر اہتمام خواجہ سراؤں کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،احتجاجی مظاہرے میں شہر بھر کے خواجہ سراء شریک تھے۔ جنہوں نے احتجاجی بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر عمران مقبول جنرل سیکرٹری محبوب علی رانا،فنانس سیکرٹری اسماعیل نے کہا ہے کہ آئے دن خواجہ سراؤں کیساتھ قتل و غارت گری کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر پورے پاکستان کے خواجہ سراؤں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے روز بروز مختلف پرتشدد،لوٹ مار،قتل اور تیزاب گردی کے واقعات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں بسنے والے تمام خواجہ سراؤں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔انتہائی مظلوم اورپرامن طبقے کو معاشرے میں ہمیشہ سے ناروا سلوک سے نوازہ گیا، انسانی حقوق کی تنظیموں سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان واقعات پر فوری ایکشن لیا جائے۔ خواجہ سرا ویلفیئر ایسوسی ایشن اور ٹرانس جینڈر ایمپاورمنٹ تحصیل لیاقت پور کے چیئر پرسن محمد مرسلین عرف ثناء  محمد، صدر حاجی جیا اور فنانس سیکرٹری حاجی چندہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں خواجہ سراؤں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ سے پورے ملک کے خواجہ  سراؤں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے لوٹ مار، تیزاب گردی اور تشدد کے واقعات شدت اختیار کر گئے ہیں حکومت انہیں تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے پریس کلب لیاقت پور میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواجہ سرا اپنے پیٹ کی بھوک مٹانے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں مگر صوبہ کے پی میں خصوصاً اور باقی ملک میں عموماً ان کے خلاف بڑھتے ہوئے واقعات خطرے اور خوف کی علامت بن چکے ہیں ملک میں خواجہ سراؤں کے بڑھتے ہوئے قتل و غارت کے واقعات سے خواجہ سراؤں میں خوف و ہراس پھیل چکاہے، حکومت خواجہ سراؤں کی جان و مال کو محفوظ بنانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کرے جعفر ببلی ضلعی صدر خواجہ سراہ ایسوسی ایشن کا دیگر خواجہ سراوں کے ہمراہ حکومت وقت سے مطالبہ واقعات کے مطابق خواجہ سرائایسوسی ایشن ضلع وہاڑی کی جانب سے خواتین اور بچوں پر تشدد کے واقعات کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی بلدیہ ہال سے شروع ہوکر پریس کلب آکر اختتام پذیر ہوئی صدر خواجہ سراء ایسوسی ایشن جعفر ببلی نے کہاکہ ملک بھر میں خواجہ سراؤں کے سے ساتھ قتل وغارت کے واقعات میں اضافے سے خواجہ سراہ کمیونٹی میں شدید خوف و ہراس پایاجاتاہے خواجہ سراؤں پر تشدد، تیزاب گردی کے واقعات میں بہت اضافہ ہواہے اور خواجہ سراؤں کو اپنے پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے موت کا سودا کرنا پڑرہاہے اور نئے پاکستان میں عورتوں اور بچوں کے ساتھ ساتھ خواجہ سراہ بھی بالکل غیر محفوظ ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ خواجہ سراہ اپنے حقوق کیلئے سوموار کو پرامن احتجاج کریں گے اور حکومت خواجہ سراؤں کے مال و جان کو محفوظ بنانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کرے تحفظ خواجہ سراء ایسوسی ایشن تحصیل کبیروالا کی جانب سے ضلعی صدر حاجی بالی کی قیادت میں ملک بھر میں خواجہ سراؤں کے بہیمانہ قتل اور زیادتیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ تحفظ خواجہ سراء ایسوسی ایشن خانیوال کے ضلعی صدر گروحاجی بالی نے دیگر خواجہ سراؤں کشش،شاونیہ،کومل،نگینہ،جیا،اختری اور دیگرکے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاورسمیت ملک بھرکے دیگر شہروں میں خواجہ سراؤں کے قتل،تشدد،مار کٹائی اور تیزا ب گردی کے بڑھتے ہوئے افسوسناک واقعات سے تمام خواجہ برادری میں عدم تحفظ،خوف وہراس اور شدید تشویش پائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ سراء معاشرے کا پرامن اورمظلوم طبقہ ہے،ہمیں بھی اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے اور ہمیں بھی دوسرے انسانوں کی طرح جینے کا حق ہے،عورتوں اور بچوں کے ساتھ ساتھ خواجہ سراء بھی محفوظ نہیں ہیں۔ خواجہ سراؤں نے وزیر اعظم پاکستان،چیف جسٹس آف پاکستان،چیف آف آرمی سمیت دیگر حکام بالا سے خواجہ سراؤں کو تحفظ اور قتل کے واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد ازجلد کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔  خواجہ سرا ایسوسی ایشن پاکستان کی اپیل پر رحیم یارخان میں بھی خواجہ سراوں نے ملک میں بڑھتے ہوے خواجہ سراوں اور خواتین پر تشدد کے واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے کیے جانے والے اس احتجاجی مظاہرے میں شی میل ایسوسی ایشن کی فوکل پرسن قنبر کشش اور تحصیل صدر حنا شریفاں نے کہا کہ ملک میں خواجہ سراوں اور خواتین پر تیزاب گردی اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے کے پی کے میں 69 اور پنجاب میں 50سے زاید خواجہ سراوں کو قتل کیا گیا ہے  حکومتی ادارے ان واقعات کی روک تھام میں ناکام نظر آتے ہیں رحیم یارخان میں خواجہ سرا چاہت بھی تیزاب گردی کا شکار ہو چکی ہے ان حالات میں خواجہ سرا خوف کا شکارھیں روزگار نہ ملنے سے ان کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں احتجاجی مظاہرین نے نعرے بھی لگاے پی ٹی آئی کی رہنما وممبر ہیومن رایٹس کمیشن صایمہ طارق نے بھی یکجہتی کا اظہا کیا اور احتجاجی مظاہرین کو یقین دلایا کہ پی ٹی آء  حکومت خواجہ سراہوں کو مکمل تحفظ فراہم کراے گی اس سلسلے میں قانون سازی کی گئی ہے۔
نعرے بازی