روہیلانوالی: نامعلوم افراد پتن پر کھڑی کشتی توڑ کر فرار‘ کارروائی شروع
مظفرگڑھ(نامہ نگار) تھانہ روہیلانوالی کی حدود میں نامعلوم افراد نے دریائے چناب کے موچی والا پتن پر کھڑی کشتی(بقیہ نمبر2صفحہ 6پر)
توڑ کر دریا میں ڈبو دی, اور پیٹر انجن چوری کر کے لے گئے, موچی والی کے ملاح لیاقت نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ وہ دریائے چناب کے موچی والی پتن پر کشتی چلاتا ہے, نامعلوم افراد نے اس کی لاکھوں روپے مالیت کی کشتی توڑ کر دریا میں ڈبو دی اور پیٹر انجن چوری کر کے لے گئے, ملاح لیاقت نے بتایا کہ پولیس نے کئی روز گزر جانے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا ہے, اس نے ڈی پی او مظفرگڑھ سے نوٹس لیکر داد رسی کی اپیل کی ہے۔
فرار