گوگڑاں: ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز‘ متعدد پراجیکٹس کا بھی افتتاح
گوگڑاں)نمائندہ پاکستان) ایم پی اے نذیر احمد خان بلوچ کی طرف سے گوگڑاں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری (بقیہ نمبر4صفحہ 6پر)
ہے دیگر منصوبے مکمل ہونے پر افتتاح کردیا گیا ہے تحریک انصاف کے سینئر رہنما ایم پی اے پی پی 228 خان نذیر احمد خان بلوچ کی طرف سے اس وقت پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے گوگڑاں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے گوگڑاں کے دیگر مقامات جہاں پر بستی شہیداں والا بستی جتوں والا میں کام مکمل ہوچکا ہے اسی طرح بستی شیر والا میں سولنگ سوریج کیلئے کام کا افتتاح کسی چلا کر رانا محمد جمشید سابق ناظم گوگڑاں رانا محمد اقبال اتیرا رانا محمد ریاض اتیرا رانا محمد سقلین اتیرا سابق چیئرمین رانا محمد اللہ ڈتا اتیرا مہر نواز سہواگ حافظ محمد بلال ٹھیکدار ملک شفیق کھوکھر شیخ حضور بخش کہ قیادت میں افتتاح کیا گیا اور دعا خیر بھی کرائی گئی اس موقع پر سابق ناظم گوگڑاں رانا محمد اقبال اتیرا سمیت سب گوگڑاں کے مقامی لیڈروں کا بستی شیر والا بستی جتو والا بستی شہیداں والا کے عوام کی طرف سے شکریہ ادا، کیا گیا رانا محمد جمشید اتیرا نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت کی نیک نیتی کی جانے والی عوامی خدمات کو سراہتا ہوں انہوں نے کہا چھوٹے قصبہ جات کے مسائل حل کرانے سے ہی تحریک انصاف کی حکومت کامیابی کی طرف سفر کرسکے گی۔
افتتاح